انڈین فضائیہ کے ترجمان ایئر وائس مارشل کپور نے نئی دہلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ کی صبح پاکستان کی جانب سے انڈین عسکری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی اور اس کے بعد ہونے والی لڑائی میں ایک پاکستانی ایف 16 طیارہ بھی گرایا گیا ہے۔ایئر وائس مارشل کپور کے مطابق یہ طیارہ ایل او سی کے پار پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی حدود میں گرا تھا۔