چیرٹیبل اسپتالوں کا قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ہوگی سخت کاروائی
اورنگ آباد:(جمیل شیخ): اورنگ آباد ڈویژن سمیت ریاست کے متعدد چیرٹیبل اسپتالوں میں رول کے مطابق غریب مریضوں کا مفت علاج نہیں کیا جاتا اور ٹل مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔ان واقعات کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیاگیا جسکے ذریعہ18 ضلعوں میں اب ایک کلینک پر چیریٹیبل اسپتالوں میں غریب مریضوں کے لئے مختص پلنگوں کی پوزیشن معلوم ہوجائے گی مہاراشٹر میں تقریباً 630 چیرٹیبل اسپتال ہیں ان اسپتالوں میں تقریباً 10 فیصد پلنگ غریب مریضوں کے مفت علاج کے لئے مختص رکھنا رول کے مطابق لازمی ہے۔
اس طرح اسپتالوں کے مین گیٹ پر بی پی ایل کے مریضوں کے لئے علاج کے انتظام کی معلومات واضح طور پر شائع کرنا ضروری ہے۔ چیریٹی کمشنریٹ نے ایسے اسپتالوں کے نام کے بورڈ پر چیرٹیبل تحریر کرنا لازمی کردیا ہے۔ لیکن بعض اسپتالوں نے اس پر عمل نہیں کیا اس لئے حکومت نے چیرٹیبل اسپتالوں میں ۰۱ فیصد پلنگ غریب مریصوں کے مفت علاج کے لئے مختص رکھنے کا رول ہی نافذ کردیا۔ جو چیرٹیبل اسپتال اس رول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مرتکب پائے جائیں گے انہیں سخت قانونی چارہ جوئی کی وارننگ دی گئی۔