
ممبئی: حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں گوری خان، ان کے شوہر شاہ رخ خان اور بیٹے ایان خان کو حج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کے بعد گوری کے اسلام قبول کرنے کی افواہیں زور پکڑ نے لگیں۔ تاہم، میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ تصویر جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعہ بنایا گیا ہے۔
گوری خان کا تعلق ایک پنجابی ہندو خاندان سے ہے اور وہ ہمیشہ اپنے مذہب پر قائم رہی ہیں۔ ان کے اسلام قبول کرنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی 1991 میں ہوئی تھی۔
یہ جوڑے کو تین بچے ہیں سہانا خان، آریان خان اور ابرام خان۔ سہانا خان نے زویا اختر کی فلم ’دی آرچیز‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے، جبکہ آریان خان جلد ہی بطور ڈائریکٹر فلمی دنیا میں اپنی پہچان بنانے کیلئے تیار ہیں۔
مصنوعی ذہانت کے ذریعہ بنائی گئی تصویر کی وجہ سے گوری خان کے مذہب تبدیل کرنے کی افواہیں پھیل گئیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تصویر اور دعویٰ دونوں ہی جھوٹے ہیں۔
جب بات جھوٹی ہی ہے تو اسکو چھپواکر جھوٹ بات کیوں اور کیوں کر ہوی اس کی تفصل بتاکر ایک اور خبر کرنے کی کیا ضررورت ہے جس طرح گوری خان اور اسکے فرزند وہ شارخ خان کی فوٹو خانہ کعبہ کا بے گراونڈ کرکے فوٹو سوشل میڈیا پر گردیش کرہی ہے اس طرح تین خان عامر سلمان شارخ کی بھی فوٹو پوری طرح اسلامی لباس اور پیچے سے خانہ کعبہ کی فوٹو کیں دنوں سے شوسل میڈیا پر گردیش کرہی ہے کیا اب اس فوٹو کو لیکر خبر چھپواکر اسکے جھوٹ کو جھوٹ ثابت کرنے کی خب ر چھپواگے کیا
کیوں اپنے اخبار کا معیار گرا رہے ہو کچھ بھی
آپ اخبار نویس ہیں، آپ غلط خبر کیوں چھاپتے ہو، مطلب آپ کو بھی پبلسٹی چاہیے،
گر کوئی کہے گا شاہ رخ خان ہندو ہو گیا تو آپ کیا کرو گے؟
Pe emotion per khelna nahin chahie
khelna nahin chahiye apko