ناندیڑ:حاجی محمد اقبال احمد کا انتقال

ناندیڑ (ورق تازہ نیوز): شہر کے معروف تاجر حاجی محمد اقبال احمد( ایم کے ہارڈ ویئر )کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کی خبر سے متعلقین، دوست احباب اور حلقہ احباب میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کی نماز جنازہ آج 10 نومبر بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد فتح گنج نواب خان میں ادا کی جائے گی۔ تمام متعلقین سے مرحوم کے حق میں دعائے مغفرت کی درخواست کی گئی ہے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔