نئی دہلی، 26 اپریل (ایجنسیز) ہندستان کے سابق کپتان سوربھ گنگولی اور پاکستان کے شعیب اختر نے میزبان انگلینڈ کو خطاب کا مضبوط دعویدار قرار دیا ہے ۔دونوں نے پاکستان کو بھی ورلڈ کپ ٹرافی کیلئے انتہائی مضبوط ٹیم میں سے ایک قرار دیا ہے۔
2003کے میگا ایونٹ میں ہندستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے گنگولی نے کہاکہ میرے خیال میں ورلڈ کپ کی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں میں ہندستان ، آسٹریلیا، انگلینڈ اور پاکستان شامل ہوں گی۔انھوں نے کہاکہ اس بار راؤنڈ رابن فارمیٹ کی وجہ سے ایونٹ زیادہ دلچسپ ثابت ہوگا اور اس میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم پہلی مرتبہ ٹرافی جیت سکتی ہے جبکہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی کے درمیان انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا ۔
راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انگلینڈ کو ورلڈکپ کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلش ٹیم پہلی مرتبہ ٹرافی جیت سکتی ہے جبکہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی مل سکتی ہے۔ شعیب اختر کا دعوا ہے کہ اس مرتبہ انگلینڈ ورلڈکپ جیت کر سب کو حیران کر سکتی ہے۔ سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کو یقین نہیں کہ اس بار پاکستانی ٹیم عالمی کپ ٹورنامنٹ میں ٹائٹل کامیابی حاصل کر سکتی ہے البتہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ انگلش ٹیم پہلی مرتبہ ٹرافی پر قابض ہو سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انگلش کرکٹ ٹیم کی طویل عرصے تک ساکھ رہی کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ کے حوالے سے سنجیدہ نہیں اور اب بھی اس کے بالنگ کے شعبے میں بعض مسائل ہیں لیکن وہ ایک مستحکم سائیڈ نظر آ رہی ہے ۔