گلو بل وارمنگ اور کمیونلزم سے انسانی وجود اور سماج کو خطرہ لاحق : مولانا محمود مدنی

وطن کو چمن ، پرامن اور فرقہ پرستی سے پاک بنانے کا عزم لے کر چلے ہیں : سوامی چدا نند

نئی دہلی احمد آباد ۔ےکم ستمبر (ورق تازہ نیوز) وطن کو چمن ، پرامن اور فرقہ پرستی سے پاک بنانے کے عزم کے ساتھ جمعیة یوتھ کلب جمعیة علماءہند اور پرمارتھ نکیتن آشرم رشی کیش کے زیر اہتمام ’امن ایکتا ہرےالی یاترا‘ کا دوسرا دور احمد آباد کے گورنر ہاو¿س میں درخت لگا کر شروع ہوا اور دو دن کے سفر کے دوران پالن پور جا کر ختم ہوئی۔اس موقع پر اپنے خطاب میں جمعیة ہند کے جنرل سکرےٹری مولانا محمود مدنی نے کہا کہ آج کے دور مےں گلو بل وارمنگ اور کمےونلزم سے انسانی وجود اور سماج کو بالترتےب خطرہ لاحق ہے۔ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پانی کے وجود کوبڑا خطرہ ہے، اسی لیے یہ ضروری ہے کہ ہم درخت لگا کر پانی اور اپنی فضاءکو آلودگی سے پاک کرےں ۔ انھوں نے کہا کہ درخت لگانے کی ہماری ےہ تحرےک قومی سطح پر چلے گی، ہم اسے صدقہ جارےہ اورقومی ےک جہتی کے پےغام کے طور پر دےکھ رہے ہےں،ہمارا مقصد لوگوں کی سوچ اور پرےاورن دونوں مےں بدلاﺅ لانا ہے ۔ہم جہاں جہاں جائےں گے درخت لگائےں گے اور محبت کا پےغام دےں گے ، دنےا بھر مےں ماحولےات پر کام ہورہا ہے ، لےکن ہماری ےاترا اس لےے انوکھی ہے کےوں کہ ہم فضائی آلودگی اور فکری آلودگی دونوں کو ختم کرنے کے لےے نکلے ہےں،سچ بات تو ےہ درخت لگانا اےک ذرےعہ ہے، اصل نشانہ تو فرقہ پرستی کا خاتمہ اور امن چےن کا قےام ہے ۔پالن پور مےں اپنے خطاب مےں مولانا مدنی نے پانی اور آکسےجن کی اہمےت پر زو ر دےا اور کہا کہ اللہ تعالی نے انسان کو جو نعمتیں دی ہیں، ان میں سب سے بڑی نعمت آکسیجن اور پانی ہے ۔ پانی انسانی زندگی ہی نہیں بلکہ کائنات کی بقاکے لئے بہت ضروری ہے۔ قرآن کریم میں پانی کو حےات کا منبع قرار د ےا گےا ہے ۔ پانی کی اتنی اہمےت ہے کہ پےغمبر محمد صلی اللہ علےہ وسلم نے فرماےا کہ درےا کے کنارے وضو پر بھی زےادہ پانی خرچ کرنے کا جواب دےنا پڑے گا۔مولانا مدنی نے نوجوانوں سے اپےل کی کہ وہ جمعےة ےوتھ کلب سے وابستہ ہوں ، وہ خود کو اپنے ملک ، سماج اور خاندان کے کارگر بنائےں ، نوجوانوں کوراہ مےں تھک کر سونا نہےں ہے کہ بلکہ منزل تک پہنچنے والوں مےں اپنا م درج کرانا ہے ۔اس موقع پر ےاترا کے قائداور معروف ہندو مذہبی رہ نما سوامی چدا نند سرسوتی مہاراج صدر پرمارتھ نکےتن نے کہا کہ ہماری ےاترا کا مقصد ہے کہ دےش مےں ہرےالی اور خوشحالی ہو ۔ اس کے لےے ضروری ہے کہ ہم پانی کو بچائےں اور اسے آلودگی سے صاف کرےں۔د ےکھئے آپ پانی کو بچا سکتے ہےں ، بنا نہےں سکتے۔ اس لےے پانی بچانے کے لےے پےڑ لگائےں،دوسری بات سنگل ےوز پلاسٹک ختم ہو، کھلے مےں گندگی سے مکت بھارت بنے۔تےسری بات ےہ ہے کہ دماغوں مےں پےدا گندگی کا بھی خاتمہ ہو ، اس کے لےے ہم قومی اےکتا کے عنوان کے تحت ساتھ چل رہے ہےں، ہم لوگوں سے کہتے ہےں کہ اپنی سوچ کو بدلو ، ےہ وطن ہمارا ہے ، ہم سب کو مل کر سجانا ہے اور سب کو مل کر سنوارنا ہے ۔اس موقع پر مولانا حکےم الدےن قاسمی سکرےٹری جمعےة علماءہند نے بتاےا کہ ہماری ےاترا احمد آباد مےں گورنر ہاﺅس کے بعد مدنی نگر رامول پر ختم ہوئی،دوسرے دن مہسانہ، سدھ پور ، چھاپی،سدھ پور گوکل ےونےورسٹی ،بدرگڑھ ، کمال پور، سدراسانہ، کنڈور ہو کرپالن پور رےلوے اسٹےشن پر ختم ہوئی ۔اس درمےان ہم نے سبھی جگہوں پر درخت لگاکر ماحولےات سے لڑنے کا پےغام دےا ، ساتھ ہی ےاترا نکال کر بھائی چارہ کی صدا بلندکی ۔ اس ےاترا مےں گجرات کی جمعےة علماءکے ذمہ داران کے ساتھ مختلف جگہوں پر عوامی ہجوم نظر آئی۔ لوگ اپنے گھروں سے ےہ دےکھنے نکلے کہ کس طرح اےک مولانا اور پنڈت شانہ بشانہ کھڑے ہو کر اس نفرت کے دور مےں امن کا چراغ جلارہے ہےں ۔ ےاترا مےں مولانا مدنی اور سوامی چدا نند جی کے علاوہ قابل ذکر شخصےات مےں مولانا حکےم الدےن قاسمی، سوامی مہادو پرےہ داس جی بانی راج کوٹ گروکل، پروین بھائی کوٹک، ھیماﺅ بھائی ٹھکر، کیرٹ بھائی بھیمانی، ڈاکٹر سریندر گپتا ،نریندر بھائی پٹیل، مولانا عبدالقدوس پالن پور، عتیق الرحمن قریشی ،دولت خان، پروفےسر نثار احمد انصاری ، مولانا مفتی اسجد قاسمی وغےرہ کے نام شامل ہےں ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading