ناندیڑ:یکم ستمبر(ورق تازہ نیوز)حضور صاحب ناندیڑ ریلوے اسٹیشن کے سب انسپکٹر سید عابد علی ہاشمی کی عمدہ کارکردگی کے باعث انھیں اسسٹنٹ پولس انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے ۔ان کاناندیڑ ریلوے اسٹیشن سے نئی ممبئی پولس اسٹیشن کوتبادلہ ہوا ہے ۔ سید عابد علی ہاشمی کوترقی ملنے پر ان کے افراد خاندان اور احباب میں خوشی کااظہارکیا جارہا ہے ۔