گجرات میں بس سے ایک کروڑ کے پرانے نوٹ برآمد

currency

سورت، 06 اگست (یواین آئی) گجرات کے سورت شہر میں پولیس نے آج ایک بس سے تقریبا ایک کروڑ کے 500 اور 1000روپئے کے وہ پرانے نوٹ جو استعمال میں نہیں ہیں ، ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے۔پولیس نے بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد ممبئی سے آنے والے ایک لگزری بس کی یہاں نيول چیك پوسٹ کے پاس تلاشی لی گئی۔ سورت کے كتارگام کے مسافر ونود شاہ کے پاس سے ایک بیگ میں نوٹ بندی کے دوران منسوخ کئے گئے 500 اور 1000 کے تقریبا 99 لاکھ 97 ہزار قیمت کے پرانے نوٹ ملے ہیں۔ابتدائی تفتیش میں اس نے دعوی کیا کہ اسے کسی نے ممبئی میں یہ نوٹ دیئے تھے جنہیں سورت میں کسی مہیش شاہ نام کے شخص کو سپرد کرنا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تفصیلی چھان بین کر رہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading