تھانے میونسپل کمشنر نے اسکول کی خریداری کی تمام تجاویز پر لگا ئی روک رکن اسمبلی نتیش رانے نے مانسون اسمبلی اجلاس میں لگائے تھے س نگین الزامات سوابھیمان پارٹی کے کارکنان نے ای ڈی کی انکوائری کا ک یا مطالبہ

تھانے میونسپل کمشنر نے اسکول کی خریداری کی تمام تجاویز پر لگائی روک
رکن اسمبلی نتیش رانے نے مانسون اسمبلی اجلاس میں لگائے تھے سنگین الزامات
سوابھیمان پارٹی کے کارکنان نے ای ڈی کی انکوائری کا کیا مطالبہ
تھانے (آفتاب شیخ)
سابق وزیر اعلی نارائن رانے کے فرزند رکن اسمبلی نیتیش رانے نے حال ہی میں ہوئے مانسون اجلاس میں تھانے میونسپل کارپوریشن کے محکمہ تعلیم پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے تھے۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت چلنے والے محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی چل رہی ہے جس کے سبب بچوں کی نہ صرف تعلیم کا نقصان ہورہا ہے بلکہ ان کے مستقبل سے بھی کھلواڑ ہورہا ہے۔ اس طرح کی شکایت مہاراشٹر اسمبلی میں ایم ایل اے نتیش رانے کی تھی انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ تھانے میونسپل اسکولوں میں بدعنوانی کا یہ عالم ہے کہ ہاتھ دھونے کا جو ‘ ہینڈ واش’ ہے پہلے اس کا ٹینڈر 34 لاکھ کا نکالا تھا جو بعد میں بڑھا کر 1 کروڑ 40 لاکھ کردیا گیا اس طرح ایک ہینڈ واش کی بوتل جو مارکیٹ میں 150 روپئے کے قریب میں فروخت ہوتی ہے لیکن وہ تھانے میونسپل اسکول میں فراہم کرنے کے لئے ٹی ایم سی سے 1300 روپئے کے حساب سے لیا گیا ہے ۔ نتیش رانے نے الزام عائد کیا کہ اس طرح سے کئی سارے لوازمات جس میں اسکولی بیاض ، بچوں کے یونیفارم ، بستہ ، رین کوٹ وغیرہ میں بھی قمیتیں بازار کے بھاؤ سے دوگنی، تین گنی اور کہیں کہیں دس گنا بتا کر وصول کیا گیا ہے ۔ اس بات کو لیکر حکومت مہاراشٹر حرکت میں آئی جس کے تحت تھانے میونسپل کمشنر سنجیو جیسوال نے اسکول کے نام پر جاری کردہ تمام تجاویز کو منسوخ کر دیا ہے ۔ جس کو لیکر آج نتیش رانے کی سیاسی پارٹی ‘سوابھیمان پکش’ تھانے شاخ کے کارکنان نےصدر وجئے ترپاٹھی کی قیادت میں ایک مورچہ نکالتے ہوئے تھانے میونسپل کارپوریشن پہنچے انھوں نے یہاں رکن اسمبلی نتیش رانے، ریاستی حکومت اور تھانے میونسپل کمشنر کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی آواز پر سنوائی ہوئی ساتھ ہی سوابھیمان کارکنان نے مطالبہ کیا صرف تجاویز پر روک لگانا مقصد نہیں بلکہ ان بدعنوانیوں میں جو جو لوگ ، افسران وغیرہ شامل ہیں ان پر ای ڈی کے ذریعہ کاروائی کی جائے چھاپہ مارا جائے اور اس بات کو منظر عام پر لایا جائے کہ اسکول کے نام پر ہونے والی بدعنوانیوں میں کون کون لوگ شامل ہیں۔ سوابھیمان کے تھانے شہر صدر وجئے ترپاٹھی نے بتایا کہ تھانے میونسپل کارپویشن کے محکمہ تعلیم پر سوابھیمان پکش کی کڑی نظر ہے ہم اس کے ساری بدعنوانیوں کا پردہ فاش کرکے ہی رہیں گے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading