کیرالا میں آر ایس ایس کے رہنما کا قتل ٗ ایس ڈی پی آئی پرالزام

پلکّڑ، 16 اپریل (یو این آئی) کیرالا میں پلکّڑ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے کارکنان پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سابق ضلع عہدیدارایس کے شری نیواس کے قتل کا الزام لگا ہے۔مبینہ طور پر ایس ڈی پی آئی کے پانچ کارکنان نے ہفتے کے روز شری نیواسن کی دکان میں گھس کر اسے قتل کر دیا۔ پلکّڑ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا گڑھ مانا جاتا ہے۔پولیس کے مطابق، شری نیواسن (45) ضلع پلکڑ میں آر ایس ایس کی جسمانی تربیت کا سابق سربراہ اور مویلِکّارہ اور بلوسیری تعلقہ کا ’پرچارک‘ تھا۔

یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ جمعہ کو ایلاپولی کے قریب کُٹھیاتھوڈ میں آر ایس ایس کارکنان کے ذریعے مبینہ طور پر پی ایف آئی کے مقامی رہنما سُبیر (44) کا مبینہ طور پر آرایس ایس کارکنان کے ذریعے قتل کیے جانے کا بدلہ لیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دو سیاسی قتل کی وجہ سے پلکڑ میں کشیدگی کا ماحول ہے۔

شری نیواسن پرانے دو پہیہ گاڑیوں کی فروخت کے لیے میلاموری میں ایس کے ایس آٹو نام کی دکان چلاتا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ آور تین اسکوٹر پر آئے تھے اور دکان میں گھس کر شری نیواسن پر تلوار سے حملہ کر دیا۔ زخمی حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ اس کے اہل خانہ میں بیوی گوپیکا اور بیٹی نونیتا ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کشیدگی کے پیش نظر ضلع میں اضافی فورس تعینات کی جائے گی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading