کولمبیا میں سلسلہ وار زلزلہ کے جھٹکے

بگوٹا۔ 25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) لاطینی امریکی ملک کولمبیا میں سلسلہ وار زلزلہ کے طاقتور جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کو 19.03 بجے زلزلہ کی شدت ریختر پیما پر 6.0 تھی۔ زلزلہ کا مرکز گرناڈا سے 33 کلومیٹر دور مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد 19.19 بجے 5.7 کی شدت والے زلزلے کے دوسرے جھٹکے کے ساتھ ساتھ بہت سے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کی وجہ سے دارالحکومت بگوٹا سمیت دیگر شہروں میں واقع رہائشی علاقوں، خاص طور پر بلند عمارتوں میں رہ رہے یا کام کرنے والے لوگوں کے درمیان افراتفری مچ گئی۔زلزلہ سے فی الحال کسی قسم کے جان مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading