ناندیڑ: 20 مئی (ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں کورونا مرض کوروکنے کےلئے لاک ڈاون جاری ہے ۔ضلع کلکٹر نے لاک ڈاون کےلئے کچھ اصول و شرائط لاگو کی ہیں ۔ لیکن کچھ دوکاندار لاک ڈاونن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اصولوں اورشرائط کی پامالی کررہے ہیں ۔
چنانچہ آج 20 مئی کو ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے خصوصی دستے نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنیوالے 7 دوکانداروں پرفی کس 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیاہے ا۔س طرح جملہ 35ہزار روپے جرمانہ وصول کئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر بھوسی کراورڈپٹی کمشنر سدھیرانگولے کے خصوصی دستہ نے روی نگرچوک کوٹھا میں گوروکرپا ‘اپنا ڈریسس وزیر آباد ‘ لکشمی کلاتھ اسٹور ناندیڑ ‘ میورمینس وئیر ‘آنند نگر ناندیڑ ان دوکانوں کو کھلاہوا پایاوہاں پر گاہک کاہجوم بھی تھا ۔
چنانچہ ان دوکانوں کے مالکان پرفی الفور فی کس پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے رقم وصول کرلی ۔ ان کے علاوہ آرسی ایف شاپرس مارٹ‘سری نگر ‘ مہالکشمی آئل شوروم ‘آنند نگر ‘بالاجی کرانہ اینڈ جنرل اسٹورس سیڈکو پراس لئے جرمانہ عائد کیا کہ وہ مقررہ وقت سے زائدعرصہ تک کھلی رہی تھی ۔اسی دستے نے گزشتہ کل منگل کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنےوالی چھ دوکانوں پرفی کس پانچ ہزار روپے جرمانہ کی کاروائی کی تھی ۔ ا س طرح خصوصی دستے روزانہ گھوم کر صبح سات تا دوپہردو بجے تک دکانوں کا سروے کررہے ہیں۔