ناندیڑ: 20 مئی (ورق تازہ نیوز) لاک ڈاون کی وجہ سے مہاوترن بجلی محکمہ کو ماہ مئی 2020 کے بجلی بلوں کی جملہ رقم میںسے صرف سات فیصد رقم وصول ہوئی ہے ۔ ناندیڑ علاقہ کے شہروں کے جملہ 33ہزار 839 بجلی گاہکوں نے صرف 4کروڑ74لاکھ روپے بھرے ہیں جس میں مہاوترن مالی بحران کاشکارہوگیا ہے ۔ لاک ڈون سے لوگ گھروں میںمقیم ہیں اوربجلی بل بھرنے سے گریز کررہے ہیں مہاوترن کے ویب سائٹ پربہت کم گاہک آن لائن بل کی رقم ادا کررہے ہیں ۔
اس لئے مہاوترن نے بل وصول کرنے والے کاونٹرس کو شروع کیا ہے ۔ ضلع کلکٹرناندیڑ ‘ پربھنی اور ہنگولی کی اجازت سے ناندیڑضلع میں 42 ‘ پربھنی ضلع میں 26 اور ہنگولی میں میں 19 مقامات پربل بھرنے کے کاونٹرشروع کئے گئے ہیں۔ مہاوترن کے ناندیڑزونل آفس سے جاری کردہ پریس نوٹ میں تمام گاہکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بل کاونٹرس کے علاوہ آن لائن بل کی رقم جلد سے جلدادا کریں۔