ناندیڑ: 20 مئی (ورق تازہ نیوز)موسم برسات سے قبل مہاوترن اور مہاپارشن (MSEB)کی جانب سے ناندیڑ شہر میں بجلی آلوں اور مشینوںں کی درستی کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ بروزجمعرات 21 مئی کو شہر کے کچھ علاقوں میںبجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔ مہاوترن نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ بجلی سپلائی کے دوران مہاوترن اوراس کے ملازمین کا تعاون کریں ۔
21مئی کوشہر کوبجلی فراہم کرنے والے 132 کے وی جنگم واڑی ذیلی مرکز کے تحت آنیوالے 11کے وی ودھوت بھون بجلی چینل پرنیامونڈھا ‘دت نگر ‘سانگوی ہوائی اڈہ‘ ایم جی ایم احاطہ , پولس کالونی ‘وویک نگر ‘گنیش نگر ‘ گجانن مندر اور پاوڑے واڑی کو صبح 8تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔ 132کے وی ایلچ پور ذیلی مرکز کے تحت آنیوالے 33 کے وی تپا ‘ اسرجن ‘ کوٹھا ‘ پونے گاوں ‘ کارلیشور ‘اور پانگرا کو صبح 7تادوپہر 2بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔
123 جنگم واڑی ذیلی مرکز کے تحت آنیوالے 33کے وی دے گاوں بجلی لائن پرتیل گاوں ‘دےگاوں اور پنپل گاوں وغیرہ علاقہ میں صبح نو تا شام پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔ اس طرح کا پریس نوٹ پی آر اوناندیڑ زون ناندیڑ کی جانب سے جاری کیاگیا ہے۔