بھیونڈی ( شارف انصاری):- آج یہاں شہر کے غیبی نگر علاقے میں واقع مجلس اتحاد المسلمین کے رکن ایڈووکیٹ ذکی شیخ کی آفس میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بھیونڈی کے کارکنان کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت ایاز مولوی نے فرمائی ۔ اس میٹنگ میں کلیان میں اسی ماہ کے اخیر میں ہونے والی بہوجن ونچیت اگھاڑی کی یلغار سبھا کو کامیاب بنانے کے لیے چرچہ کی گئی اور حاضرین نے عہد کیا کہ ۲۷جنوری کو کلیان میں بیرسٹر اسد الدین اویسی اور پرکاش امبیڈکر کی موجودگی میں ہونے والی سبھا کو کامیاب بنانا ہے ۔حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب عثمانی نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکر نے ملک کا قانون بنایا اور آج بیرسٹر اسد الدین اویسی اور پرکاش امبیڈکر اس قانون کے نفاذ کےلئے سب سے زیادہ محنت کر رہے ہیں اور اسی مقصد کے تحت کی ملک کے دبے کچلے کمزوروں اور غریبوں کو دستور میں دئے گئے حقوق انھیں ملیں اسی لئے بہوجن ونچیت اگھاڑی کی بنیاد رکھی گئی ہے ۔شاداب عثمانی نے کہا کہ ملک میں ستر برسوں سے نام نہاد سیکولر پارٹیاں حکومت کررہی ہیں مگر دلتوں اور مسلمانوں سمیت دوسری بچھڑی ذاتیوں کو کسی نے بھی ان کا حق انھیں نہیں دیا اور سب کا ساتھ سب کا وکاس کا نعرہ لگاتے رہے اور پس پردہ دلتوں اور مسلمانوں کے خلاف اکثریتی طبقہ کے دلوں میں نفرت بوتے رہے .ساتھ ہی اب یہ شوسہ بھی سامنے آنے لگا کہ موجودہ قانون اکثریتی طبقہ کے لئے نقصان دہ ہے اس لئے قانون بدلنا یا کمی بیسی کرنا ضروری ہے ایسی نفرت آمیز حکومت کی جانے لگی ہے انھیں باتوں کو لے کر یہ پروگرام کیا جارہاہے اس میٹنگ میں ایاز مولوی ۔شاداب عثمانی ۔حمزہ صدیقی ۔ذکی شیخ ۔اکرم خان ۔روش مومن ۔مولانا حسیب وغیرہ موجود تھے