چاندیولی حلقہ اسمبلی میں کانگریسی کارکنان کا تربیتی کیمپ

ممبئی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق شمال وسط ممبئی کے چاندیولی حلقہ اسمبلی میں آج ایم ایل اے محمد عارف نسیم خان کی صدارت میں کانگریس کارکنان کا یک روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد ساکی ناکہ خیرانی روڈ میں کیا گیا۔

اس تربیتی کیمپ میں چند ماہ قبل قتل کئے گئے منوج دوبے کے اہلِ خانہ کو15لاکھ روپئے اور منوج دوبے کی بیوہ کو15ہزار روپئے نیز ودیا مندر ہائی اسکول میں ملازمت کا اپوائٹمنٹ لیٹر دیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ذریعے کارکنان کے تربیتی کیمپ کے نگراں راجیو ساہو، ممبئی کانگریس کیمپ کے صدر نتن پاٹل، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان سنیل اہیرے، سابق ایم اےل اے کرپاشنکر سنگھ، ممبئی کانگریس کے سکریٹری شریف خان، اقلیتی سیل کے صدر قیوم تمنبولی کے ساتھ چاندیولی اسمبلی حلقہ کے پربھاکر جاوکر، محمد غوث شیخ، ایوب منیہار، ایڈوکیٹ افروز صدیقی، ممبئی یوتھ کانگریس کے صدر گنیش یادو، ممبئی اسٹوڈنٹس ونگ کے ویپن سنگھ، تمام بلاک صدور ودیگر عہدیداران وکارکنان بڑی تعداد میں شریک تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading