کشمیر میں کوئی گولی نہیں چلائی گئی ، مرکز کا ادعا

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد سکیورٹی فورسیس کی طرف سے کوئی فائرنگ نہیں کی گئی اور کسی بھی جان کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ مرکز نے 5 اگسٹ کو جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کردیا ۔ مرکز کا فاضل عدالت کو یہ جواب اس تناظر میں ہے کہ عدالت نے مرکز اور حکومت جموں و کشمیر دونوں کو سابقہ ریاست میں معمول کی صورتحال بحال کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading