مودی کے سفر سے قبل اپوزیشن کا وفد امریکہ جائیگا

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کئی پارٹیوں کا نمائندہ وفد وزیراعظم نریندر مودی کے 27 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی سے خطاب سے قبل امریکہ کا دورہ کرنے والا ہے ۔ سینئر کانگریس لیڈر منیش تیواری اس وفد کا حصہ ہوں گے ۔ یہ وفد منگل کو واشنگٹن ڈی سی اور نیویارک کا دورہ کرے گا ۔ منیش تیواری نے کہاکہ او آر ایف اور ہیرٹیج فاؤنڈیشن امریکی اور ہندوستانی پالیسی سازوں کے ساتھ تال میل بڑھانے کے لئے ایک کانفرنس کا مشترکہ طورپر اہتمام کررہے ہیں ۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading