کسانوں نے ریلائنس کے دو پٹرول پمپ بند کروائے

حصار، 12 دسمبر (یو این آئی) کسان مظاہرین نے ہفتے کے روز ہریانہ کے فتح آباد ضلع کے ٹوہانہ اور کُلاں گاؤں میں واقع ریلائنس پٹرول پمپ کو بند کروا دیا۔ریلائنس پٹرول پمپ کے باہر دھرنا دینے والے ان کسانوں نے حکومت اور ریلائنس کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ کسانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک دن کے لیے ٹول فری کریں گے لیکن فتح آباد ضلع میں کوئی ٹول نہ ہونے کے سبب کسانوں نے ہفتے کی صبح ریلائنس کے پٹرول پمپ بند کروا دیے۔ ٹوہانہ میں کسانوں کی جانب سے حصار روڈ پر واقع ریلائنس پٹرول پمپ پر دھرنا مظاہرہ کرکے پمپ بند کروا دیا گیا۔ پٹرول پمپ کے دونوں کی جانب سے بند کرکے کسی گاڑی کو اندر جانے نہیں دیا گیا۔


دھرنا اور مظاہرے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی لیکن کسانوں نے کہا کہ وہ پرامن مظاہرہ کریں گے اور شام تین بجے تک کسی کو بھی تیل نہیں ڈالنے دیں گے۔ اس کے بعد پولیس اہلکار دور چلے گئے۔ کُلاں میں واقع ریلائنس پٹرول پمپ کو بھی بند کروا کر دھرنا دیا گیا۔ یہاں پر کسانوں نے پمپ کے ہی احاطے میں دھرنا دیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading