ناندیڑضلع میں کوروناکیسز بڑھ گئے‘تین متاثرین فوت

ناندیڑ:12ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)سردی میں اضافہ کے ساتھ ناندیڑضلع میں گزشتہ تین دنوں سے کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ آج تین مریضوں کی موت بھی ہوگئی ۔آج ہفتہ 12 دسمبر کوموصولہ کورونا رپورٹ کے مطابق 58 افرادپازیٹیو پائے گئے ان میں سے 37 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 21 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثرپائے گئے۔ دریں اثنا 52 زیر علاج مریضوں کوصحت یابی کے بعدڈسچارج کیاگیاہے۔

آج کی 900 رپورٹوں میں سے 831 رپورٹس منفی آئی ہیں ۔ضلع میں اب متاثرین کی کل تعداد 20 ہزار 829 ہوگئی ہے جن میں سے 19 ہزار 751 متاثرین کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 324 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 18 کی حالت تشویشناک ہے۔ کنوٹ کے بودھڑی سے تعلق رکھنے والے ایک 70 سالہ شخص کی جمعرات ، 10 دسمبر کو گورنمنٹ میڈیکل کالج وشنوپوری میں موت ہوگئی ، جبکہ ہفتہ ، 12 دسمبر کوماہور وائی بازار سے تعلق رکھنے والا ایک 40 سالہ نوجوان ڈسٹرکٹ اسپتال کوڈ اسپتال ناندیڑ میں فوت ہوگیا اور اشونی نگرناندیڑ کے ایک 83 سالہ شخص نے نجی اسپتال میں دم توڑ دیا۔اس طرح اب تک کوویڈ۔19 نے ضلع میں 559 افراد اپنی جانیں گنواچکے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading