کانگریس این سی پی کو مسلم ووٹ چاہئے مسلم سیاسی جماعت نہیں: امتیاز جلیل

اورنگ آباد:(جمیل شیخ): خود کو سیکولر کہنے والی کانگریس این سی پی کو مسلمانوں کے ووٹ تو چاہئے مگر انہیں مسلم سیاسی جماعت سے بیر ہے۔ یہ بیان ایم ایل اے امتیاز جلیل نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر نے لوک سبھا انتخابات کا پروگرام ظاہر کردیا۔ جس کے بعد الیکشن مشنری متحرک ہوگئی وہیں سیاسی جماعتوں کی انتخابی سرگرمیاں بھی تیزہوگئی آج سے چند ماہ پہلے بھاریپ بہوجن مہا سنگھ کے قومی صدر ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر نے ونچت بھوجن اگھاڑی بنائی اور مجلس اتحاد المسلمین سے بھی آگھاڑی انتخابی سمجھوتہ کیا۔

شہر میں چرچے جاری تھی کہ جسٹس کوڈسے پاٹل کو بہوجن ونچت اگھاڑی اورنگ آباد پارلیمانی حلقہ سے امیدواری دے رہی ہے جس کے بعدایم آئی ایم کے ورکرس کی میٹنگوں کا آغاز ہوا اور ایم آئی ایم کی جانب سے ایم ایل اے امتیاز جلیل کو امیدواری دئے جانے کا مطالبہ کیاگیا تو انھوں نے یہ بات صاف کردی کہ ابھی تک بہوجن ونچت اگھاڑی نے اس سلسلہ میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ اور آگھاڑی کے دونوں اعلیٰ قائدین بیرسٹر اسد الدین اویسی اور ایڈوکیٹ پرکاش امبیڈکر آگھاڑی اور کانگریس این سی پی کے درمیان انتخابی سمجھوتے سے متعلق جب ان سے پوچھا گیا تو انھو ںنے بتایا کہ خود کی سیکولر کہنے والی کانگریس اور این سی پی کو مسلمانو ںکے ووٹ تو چاہئے مگر انھیں مسلم سیاسی جماعت ایم آئی ایم سے بیر ہے جس کا جواب وہ الیکشن کے دوران دینگے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading