مولانا سید سلمان حسینی ندوی کی آمد

اورنگ آباد:(جمیل شیخ)شہر اورنگ آباد جہاں تاریخی حیثیت کا حامل ہے وہاں اس کا امتیازی وصف یہ بھیر ہا ہے کہ علماء ربانین اور بزرگان دین کو اس شہر سے خاص نسبت اور انسیت رہی ہے۔ اسی نسبت کی بنیاد پر پیام سیرت کمیٹی کی دعوت خاص پر مولانا سید سلمان حسینی ندوی دامت برکاتہم شہر اورنگ آباد تشریف لا رہے ہیں۔ پیام سیرت کمیٹی اور جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس ۲۲ مارچ بروز جمعہ بعد نماز مغرب جامع مسجد میں منعقد ہونے جارہا ہے۔ مولانا جمعہ کی نماز سے قبل خطاب بھی فرمائیں گے آپ سے اس موقع پر مستفید ہونے کی خصوصی درخواست ہے۔

Leave a comment