مطالبات کی یکسوئی کے لئے پرائمری ٹیچرس کا آندولن

اورنگ آباد:(جمیل شیخ):پرائمری ٹیچرس نے اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لئے آج ضلع پریشد دفتر پر ڈھولکی بجاکر آندولن کیا۔یہ آندولن مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیچرس سینا کی جانب سے کیاگیا تھا۔ ضلع کے تقریباً تمام ضلع پریشد اسکولوں میں اساتذہ پچھلے چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں ایجوکیشن کمیٹی کے تیقن کو ایک ماہ کا عرصہ گذرجانے کے بعد بھی ایجوکیشن ڈیولپمنٹ آفیسر ہیڈماسٹر گریجویٹ اساتذہ کے پرموشن معاملہ میں انتظامیہ ٹال مٹول کررہا ہے اساتذہ کے پرموشن کے معاملات فوری حل کئے جائیں او رالتواءمیں ان کے مطالبات کی جلد یکسوئی کے لئے آج مہاراشٹر اسٹیٹ ٹیچرس سینا کی قیادت میں اساتذہ نے ضلع پریشد دفتر پر ڈھولکی بجاکر آندولن کیا اس موقع پر اساتذہ کے تئیس حکومت کے روئےے کی مذمت کی گئی اور جم کر نعرے بازی کی اس موقع پر تنظیم کے صدر پربھاکر پوار ماڑیوار او رکلیان پوار کے علاوہ استاذہ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading