پلوامہ حملہ: فدائین دہشت گرد عادل کون ہے؟

پلوامہ:16فروری ۔(ایجنسیز) پلوامہ حملے کے ملزم عادل کے والد نے کہا ہے کہ اس نے دہشت گرد بننے کیلئے گھر چھوڑ دیا تھا۔ اس کے والد نے کہا کہ مارچ 2018 میں وہ غائب ہو گیا تھا۔ غلام ڈار نے کہا کہ عادل جب غائب ہوگیا تھا تو اس کے بعد معلوم ہوا کہ اس نے دہشت گردی کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ "عادل نے صرف 12 ویں تک کی پڑھائی کی ہے۔ ہمیں کل (جمعرات کو) پولیس نے بتایا کہ عادل مار دیا گیا۔ وہ 19 سال کا تھا’۔جمعرات کو سی آر پی ایف کے قافلے پر عادل نے فدائین حملہ کر دیا جس میں 40 جوان شہید ہوگئے اور 4. کے قریب جوان زخمی ہوگئے تھے۔ اس حملے کے بعد ملک بھر میں غصے کا ماحول ہے۔ خارجہ سکریٹری وجے گوکھلے نے جمعہ کو پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل احمد کو طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق خارجہ سکریٹری نے محمود دے کہا کہ پاکستان کو جیش محمد کے خلاف فوری اور بھرسہ مند کارروائی کرنی ہوگی۔ انہوں نے پاک ہائی کمشر کو سخت ہدایات دی ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading