One of the most special things that our relationship has given us is a merging of families who love and respect each other’s faiths and cultures. And so planning our wedding with an amalgamation of both was so so amazing. pic.twitter.com/KcTD5D4MAw
— Nick Jonas (@nickjonas) December 1, 2018
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے انڈیا میں مسیحی عقائد کے مطابق شادی کر لی ہے۔الی وڈ کی سپر سٹار اور ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے گلوکار کی شادی کی یہ تقریب جودھ پور کے ایک محل میں خاندان والوں اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی۔
پیپل میگزین کے مطابق شادی کی رسومات جونس کے والد پال کیون نے ادا کیں۔ ہندو رسومات کے مطابق دونوں کی شادی اتوار کو ہوگی۔
رینکا چوپڑا اور جونس نے چار ماہ قبل منگنی کا اعلان کیا تھا۔دونوں نے سنیچر کو ہونے والی تقریب کا اعلان اپنے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔
پرینکا چوپڑا سنہ 2000 میں مس ورلڈ بنی تھیں اور اس کے بعد سے انھوں نے 50 سے زیادہ بالی وڈ فلموں میں کام کیا ہے۔ انھوں نے امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے سپر سٹارز کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے۔ان کو بہت سے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے اور ان کا شمار بالی وڈ کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
ٹائم میگزین نے دو سال قبل ان کو 100 با اثر شخصیات میں شامل کیا تھا۔وہ امریکہ میں ٹی وی سیریز کوائنٹکو میں کام کر چکی ہیں اور وینٹی لیٹر، بے واچ، اے کِڈ لائک جیک نامی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا ہے۔