پربھنی کے مجاہدآزادی کامریڈسیداعظم کی رحلت

پربھنی:2اپریل(ورق تازہ نیوز)معروف مجاہد آزادی ‘کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا(سی پی آئی) کے قدآور رہنماکامریڈ سیداعظم سیدحسین کا آجءبروزجمعہ 2اپریل 2021ءکوسہ پہرچار بجے پیرانہ سالی کے باعث انتقال ہوگیا ۔وہ 96برس کے تھے ۔ان کی نماز جنازہ آج ہی بعد نمازعشاءشہر کی مسجد قادرآباد پلاٹ میںادا کی جائے گی اور تدفین قادرآباد قبرستان میں عمل میں آئی ۔ وہ کثیر العیال تھے اور تقریباایک سال سے بیمار تھے ۔

کامریڈ سیداعظم نے19اگست 1955ءمیں گوا مکتی سنگرام میں حصہ لیاتھا۔اس دن طوفانی بارش میں انھوں نے ابراہیم پور میں گوا ویموچن سمیتی کی جانب سے اعلان کردہ ستیہ گرہ آ ندولن میں شرکت کی تھی ۔سمیتی کے قائدین جیونت راو تلک ‘ ایس ایم جوشی ‘ اورناتھ نے اس مورچہ کی قیادت کی تھی ۔اس مورچہ کوناکام بنانے کیلئے پولس نے لاٹھیوں اور گولی کاسہارا لیاتھا لیکن سید اعظم نے اپنے ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے 20 آندولن کاریوں کی رہنمائی کی تھی ۔گوا 1962 تک پرتگال حکومت کی کالونی رہاتھا جسے حکومت ہند نے بڑی جدوجہد کے بعد انڈین یونین میںشامل کرلیاتھا۔

اُن کاشمار روزنامہ”ورق تازہ“ کے بانیوں میں ہوتا ہے ۔”ورق تازہ“ کے مدیراعلیٰ محمدتقی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ مرحوم سیداعظم انسان دوست اور ہمدرد ملّت اسلامیہ قائد تھے ۔ انھوں نے پربھنی کے عوام کے مسائل پر کئی بار حکومت سے لڑائی کی تھی جس کے عوض انھیں کئی بار جیل کی صعوبتیں بھی چھیلنی پڑیں تھیں۔ انھیں زمانہ ایک اچھے مقرر اوربے باک قائد کی حیثیت سے ہمیشہ یادرکھے گا۔محمدتقی نے مزید کہا کہ کامریڈاعظم کے اس جہانِ فانی سے اُٹھ جانے سے پربھنی کی سیاست میں جو خلاءپیدا ہوا ہے وہ پُر نہیں ہوسکے گا۔ادارہ”ورق تازہ“ مرحوم کے افراد خاندان کے غم میں برابر شریک ہے ۔اللہ ذوالجلال سے دعا گو ہے کہ وہ مرحوم کو کروٹ کرورت جنت نصیب کرے۔ اُن کی خطاﺅں‘لغزشوں کومعاف کرے ۔ اورپسماندگان کو صبر جمیل عطاءکرے ۔ پربھنی کے تحصیلدار نے آج سیداعظم کے مکان پہنچ کرضلع انتظامیہ کی جانب سے انھیں خراج عقیدت پیش کرکے انکے جسدخاکی پر پھول چڑھائے اورپسماندگان سے کہاکہ وہ انکے غم میں برابر شریک ہیں۔سید اعظم کے پسماندگان میں اہلیہ‘ چھ فرزندان اور پانچ دختران ہیں ۔
ناندیڑ:کامریڈسیداعظم کے سانحہ ارتحال پرمعروف شاعروادیب ڈاکٹرفہیم احمدصدیقی ‘خورشید احمد(ماہر تاریخ)‘محمودعلی سحر(شاعر)‘ ایڈوکیٹ محمدمنیر الدین نے گہرے رنج و افسوس کااظہار کیا اور انکی مغفرت کی دُعا کی ہے۔
ویراں ہے میکدہ ‘ خُم و ساغر اُداس ہےں
تم کیاگئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
نئی دہلی میں چند سال قبل منعقدہ ایک پروگرام میں وزیراعظم نریندر مودی ، سید اعظم کا استقبال کرتے ہوئے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading