ویڈیو: مسجد الحرام میں اسلحہ لہراتے ہوئے متشدد نعرے بلند کرنے والے شخص کو……

ویڈیو: مسجد الحرام میں اسلحہ لہراتے ہوئے متشدد نعرے بلند کرنے والے شخص کو سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

.العربیہ ڈاٹ نیٹ – مريم الجابر. سعودی حکام نے مسجد الحرام کی پہلی منزل سے ایک مسلح شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔وہ دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کررہا تھا۔
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا ہےکہ حرم سکیورٹی فورس نے30 مارچ 2021ء منگل کو ایک شخص مسجدالحرام کی پہلی منزل پر عصر کے بعد گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا تھا- وہ تیزدارآلے سے مسلح تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ حرم سکیورٹی فورس نے فوری اقدام کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔