پربھنی کے الحاج ستّار خان کا انتقال پُر ملال

پربھنی:30 ۔مارچ۔( ورق تازہ نیوز)انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ پربھنی کے یوسف کالونی کی جانی مانی معروف، مخلص و بارعب شخصیت جناب الحاج ستّار خان صاحب کا آج بتاريخ 30 مارچ 2022 کو ممبئی کے اسپتال میں بائے پاس آپریشن کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال ہو چکا ہے۔ (انا لله وانا اليه راجعون)۔

مرحوم نیک دل، محنتی، خوش مزاج اور صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے۔ الله تعالیٰ، مرحوم کی مغفرت فرمائے، انھیں جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ ان شآء الله! مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد سیّد قادر، قادرآباد پلاٹ، پربھنی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قادرآباد قبرستان پربھنی میں عمل میں آئیگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading