پربھنی میں حضرت تراب الحق ؒ عرس تقاریب منسوخ

پربھنی:19ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)پوری ریاست میں مشہور اور قومی یکجہتی کی علامت سمجھاجانیوالا عرس حضرت سید تراب الحق شاہؒ کی تقاریب اس سال منعقد نہیں ہوں گی ۔ ضلع کلکٹر دیپک موگڑیکر نے ضلع وقف آفیسر پربھنی اور مہاراشٹر وقف بورڈکوایک مکتوب لکھ کرکہا کہ اس وقت کورونا وبا جاری ہے اورایسے حالات میں عر س تقاریب منعقد نہیں کی جاسکتی ہیں۔ہرسال یکم جنوری تا15فروری عرس منعقد کیاجاتا ہے

۔جس میں مہاراشٹر ‘آندھرا پردیش ‘تیلنگانہ اور کرناٹک سے سینکڑوں زائرین شرکت کرتے ہیں ۔ عرس کے موقع پر مذہبی سماجی تعلیمی کھیل کود تفریحی پروگرام رکھے جاتے ہیں ۔سینکڑوں دوکانیں اورہوٹلیں لگتی ہیں ان کے لئے وقف بورڈ ٹینڈر کال کرتے ہیں یہ عرس 114سالوں سے منایاجاتا ہے ۔ عرس کومنسوخ کرنے کا یہ تیسرا موقع ہے ۔عرس منسوخ ہونے سے چھوٹے تاجروں کاکافی نقصان ہوگا اور وقف بورڈ کی آمدنی بھی جاتی رہے گی۔

 

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading