ناندیڑ:19ڈسمبر(ورق تازہ نیوز)ضلع میں آج اچانک کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوگیا ۔کیونکہ کچھ دنوں سے بالکل ہی کم تعداد میں متاثرین پائے جارہے تھے جس سے عوام اور ضلع انتظامیہ اطمینانس کی سانس لے رہے تھے مگر آج 50 سے زائد نئے پازیٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔آج شام موصولہ کورونا کیسز کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں 55 افرادپازیٹیو آئے ہیں
ان میں سے 21 آر ٹی پی سی آر ٹیسٹنگ اور 34 اینٹیجن کٹس ٹیسٹنگ میں متاثر پایے گئے
دریں اثنا زیر علاج 35 کورونا متاثرہ افراد کو صحت میں بہتری کے باعث اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ آج کی 2 ہزار 48 رپورٹس میں سے 1 ہزار 991 رپورٹس منفی آئیں۔
ضلع میں اب متاثرین کی مجموعی تعداد 21ہزار021 ہوگئی ہے جن میں سے 19ہزار970 افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔ اسپتال میں کل 294 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔آج ایک بھی زیرعلاج مریض کی اس خطرناک وباءسے مو ت نہیں ہوئی ۔