دبئی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمیلن میں شرکت کر نے پہنچے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کے روز کہا کہ ‘ ہمارے پاس سکھوں کا مکہ مدینہ ( کرتار پور گوردوارہ ) ہے اور ہم اقلیتی طبقے کیلئے ان مقدس مقامات کو کھو ل رہے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم نے 70 ممالک کو ویزا آن ارائیول کی سہولت مہیا کرائی ہے ۔پاکستان میں شعبہ سیاحت میں ترقی کرنے کے لا محدود امکانا ت ہیں ۔ دنیا کی نصف سے زیادہ اونچی چوٹیاں پاکستان میں ہیں ۔ ہمارے پاس 5000 سال پرانی سندھ وادی تہذیب ہے ۔ سب سے پرانے زندہ شہر کے طور پر پشاور ہے جو 2500 سال پرانا ہے ۔
بتادیں کہ عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کے کرتار پور میں واقع گوردوارہ دربار صاحب کو گورداسپور ضلع میں واقع ڈیرہ بابا ناک شاہ سے جوڑنے والے گلیارے کا سنگ بنیاد رکھا تھا ۔پاکستان میں واقع گوردوارہ دربار صاحب سکھ مذہب کے بانی گورو نانک دیو کی آخری آرام گاہ ہے ۔
#Pakistan #ImranKhan #Mecca #Medina #Sikhs #Dubai #UAE Pakistan #UrduNewsHindSamachar