راہل کے ساتھ چناوی رتھ پر سوار ہوئیں پرینکا: لکھنؤ روڈ شومیں امڑا بھاری ہجوم

لکھنؤ: سیاسی سفر کی شروعات کرتے ہوئے کانگرس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا آج صوبہ کی راجدھانی لکھنؤ پہنچیں ۔ کانگرس صدر راہل گاندھی اور مغربی اترپردیش کے پارٹی انچارج جیوتی رادتیہ سندھا بھی ان کے ساتھ پہنچے ۔
ہوائی اڈے پر کانگرس کے صوبائی صدر راج ببر سمیت تمام کانگرس عہدیداران اور کارکنوں نے بھر پور گرمجوشی سے تینوں لیڈروں کا استقبال کیا ۔ راہل ، پرینکا اور سندھیا نے ہاتھ ہلا کر سب کا شکریہ ادا کیا ۔

پرینکا، راہل اور سندھیر کے رتھ پر راستے میں کھڑے سینکڑوں کارکنوں گلاب اور گیندے کے پھولوں کی بارش کررہے ہیں ۔ روڈ شو کے مارگ پر تمام مقامات پر پنڈال اور سٹیج لگائے گئے ہیں ۔

#PriyankGandhi #RahulGandhi #LucknowRoadShow #Congress #UP

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading