پاکستان بھرمیں رات ساڑھےآٹھ بجے بازار،مارکیٹیں بند کرنےکی تجویز پراصولی اتفاق

پاکستان کی نوتشکیل شدہ قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے توانائی بچاؤکی کوشش مہم میں رات ساڑھے آٹھ بجے ملک بھر میں تمام مارکیٹیں اور بازار بند کرنے کی تجویز پراصولی اتفاق کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔اس میں سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی مگرصوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اور چیف سیکرٹری شہزاد بنگش نے ان کی جگہ صوبے کی نمائندگی کی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ ہینڈ آؤٹ کے مطابق چاروں صوبوں نے رات ساڑھے آٹھ بجے تک مارکیٹیں بند کرنے کی تجویز پراصولی طورپراتفاق کیا ہے۔ تاہم سندھ، بلوچستان اورپنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی اداروں اور کاروباری برادریوں سے مشاورت کے لیے دو دن کی مہلت کی درخواست کی ہے۔

اجلاس میں وزرائے اعلیٰ سے توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شرکاء کووفاقی کابینہ کے فیصلوں اور توانائی کے تحفظ کی تجاویز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور خان جھگڑا نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ صوبے نے مارکیٹیں بند کرنے پراتفاق نہیں کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ بات سامنے رکھی گئی تھی کہ صوبہ وزیراعلیٰ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading