نئی دہلی :2مارچ (ایجنسیز)ایئر فورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو پاکستان میں دماغی طور سے متاثر کیا گیا۔ سماچار ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے۔بتادیں کہ ونگ کمانڈر جمعہ کی رات ہی پاکستان سے ہندستان لوٹے ہیں اور انہیں میڈیکل چیک اپ کیلئے دہلی کے آر اسپتال میں رکھا گیا ہے جہاں سنیچر کو وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نےان سے ملاقات کی۔