ناندیڑ:برقی شاک سے نوجوان یوسف اعجاز کی موت

ناندیڑ ۔2 مارچ (ورق تازہ نیوز ) شہر کے اسلام پورہ علاقے میں ایک گھر پر ٹینٹ لگاتے وقت نوجوان کی برقی شاک لگنے سے موت ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق آج 2 مارچ کو صبح تقریبا 11 بجے قدم شہر کے ٹیپو سلطان روڈ پر واقع اسلام پورہ میں ایک مکان میں آج شام عقیقہ کی تقریب منعقد کی گئی تھی ۔

ا س لئے گھر کے چھت پر ٹینٹ لگانے کا کام یوسف اعجاز نامی ٹینٹ والے عمر 30سال کو دیا گیا تھا جب بھی وہ مکان کے چھت پر ٹینٹ لگانے کا کام کر رہے تھے اس دوران چھت کے پاس سے گزرنے والے ہائی ٹینشن برقی تارو کی زد میں آگئے اور وہ شدید طور پر جھلس گئے جس کی وجہ سے ان کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اس واقعے کے بعد سارے علاقے میں ہلچل مچ گئی اور فی الفور محکمہ بجلی سپلائی کو اس کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد ملازمین نے اس مقام پر پہنچ کر سارے علاقے کی بجلی بند کرکے یوسف اعجاز کو برقی تاروں سے الگ کیا اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے دواخانہ روانہ کردیا گیا ۔واضح ہو کہ یوسف حجاز عمر 30 سال ساکن نئی آبادی ناندیڑ کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے بتائے جاتے ہیں۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading