ممبئی ۔ 07 جنوری 2019 (ویڈیو۔بی بی سی)
اداکار انوپم کھیر کی جانب سے فلم میں سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کاکردار ادا کئے جانے کے بعد اب معروف اداکار ویویک اوبرائے نے بھی موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار ادا کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔رواں سال ہندوستان میں ہونے والے الیکشن کی وجہ سے ان دنوں ملک بھر میں مختلف جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ریاست کی حکمرانی حاصل کرنے کا شوق اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اس نے بالی وڈ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے یہاں تک کہ مختلف سیاست دانوں کی سوانح حیات پر فلمیں بنائی جارہی ہیں۔
ہندوستانی فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹویٹر پر بتایا کہ بالی وڈ اداکار ویویک اوبرائے نریندر مودی پر بننے والی فلم’ ’پی ایم نریندر مودی“ میں ویویک آنند اوبرائے کے نام سے مرکزی کردار ادا کریں گے۔
This is film is set to create history today with the poster launch of a film based on the life of world leader born in India, a RajYogi in true sense!
Congratulations to this team who is going to be a winning team, eventually ! pic.twitter.com/ydgyRAwD96— Devendra Fadnavis (@Dev_Fadnavis) January 7, 2019
ترن آدرش نے کہا کہ امنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’ ’پی ایم نریندر مودی“ کا پہلا پوسٹر آج 7 جنوری کو ریلیز کر دیا گیا ہے جسے سندیپ سنگھ پروڈیوس کریں گے جبکہ فلم کی شوٹنگ بھی رواں ماہ کے وسط میں شروع ہوگی۔
کہا جارہا ہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر 23 زبانوں میں جاری کیا جائے گا جس کے لئے باقاعدہ ساو¿تھ ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ قریبی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات سمیت اترا کھنڈ اور ہماچل پردیش میں کی جائے گی۔