لاتور ضلع کا20 – 2019 کے سالانہ منصوبہ کا تخمینہ 312 کروڑ روپئے کی منظوری

لاتور(محمد مسلم کبیر) لاتور ضلع پلاننگ کمیٹی کے ضلع سالانہ اسکیمات20 -2019 کے تحت عمومی اسکیمات کے لئے 187 کروڑ 70 لاکھ ،درج فہرست طبقات کے ترقیات کے لئے 121 کروڑ 55 لاکھ اور ادیباسی ترقیات کے لئے 3 کروڑ 26 لاکھ اس طرح جملہ 321 کروڑ 51 لاکھ روپیوں پر مبنی منصوبوں کو آج قطیعت دی گئی. اس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر رابطہ سمبھاجی راؤ پاٹل نلنگیکر نے کی.

ضلع کلکٹر کے اجلاس ہال میں منعقدہ ضلع سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ، ایم ایل اے سدھاکر بھالے راؤ، بی بی ٹھومبرے، بھارت چامے، ضلع کلکٹر جی شریکانت، میونسپل کمشنر کوستبھ دیویگاؤنکر، زائد چیف ایکزکیوٹیو آفیسر سنتوش جوشی، رہائشی کلکٹر ڈاکٹر اننت گوھانے، ضلع زرعی آفیسر سنتوش آڑسے، مہاوترن کے سپرنٹنڈنٹ مانے، ضلع سرجن ڈاکٹر سنجئے ڈھگے،ضلع ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ، گنگادھر پرگے، ضلع دیہی ترقیاتی مشن کے پروجیکٹ آفیسر سدھیر بھاتلونڈے، تعمیرات عامہ کے ایکزکیوٹیو انجنئیر بی ایم تھورات، سوشیل ویلفیئر اسسٹنٹ کمشنر بی جی اروت، ضلع پلاننگ آفیسر ایم ایس دوسنگھ، اسسٹنٹ آفیسرس شریکانت کنٹلا، پرینکا بوکل اور دیگر تمام شعبوں سے تعءق رکھنے والے افسران موجود تھے.

وزیر رابطہ سمبھاجی راؤ پاٹل نلنگیکر نے کہا کہ سال20 -2019 کے لئے منظور شدہ ان منصوبوں کے لئے مختص بجٹ ان ہی منصوبوں پر خرچ کریں. اور سال گذشتہ کے لئے مختص بجٹ کو ضائع کرنے سے قطعی گریز کریں اور فی الفور اس بجٹ کو منصوبے کے تحت کاموں پر خرچ کریں. اور اگر یہ بجٹ خرچ نہ کیا گیا تو فوری پلاننگ کمیٹی کے حوالے کرنے کے احکامات دئے. ضلع پلاننگ اسکیمات میں صحت، تعلیمات، سمشان بھومی کی تعمیرات کو ترجیح دی گئی ہے.2019 یے اواخر تک لاتور ضلع کے تمام دیہاتوں عوامی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں پر عمل آوری ہوگی. یہ کہتے ہوئے وزیر رابطہ سمبھاجی راؤ پاٹل نے کہا کہ مہارتی ترقیات پر مبنی پروگرامس کے تحت جاری تربیتی مراکز کی منظوری کے اختیارات ضلع سطح پر دئے جانے کا اعلان بھی کیا.لاتور ضلع کے تمام شہروں کو پہلے مرحلے میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کنٹرول کرنے کے منصوبے کو قطیعت دی جارہی ہے تاکہ شہری زندگی محفوظ رہ سکے.اسی طرح مویشی ترقیات شعبے سے کہا کہ قحط سالی کا احساس کرتے ہوئے مویشیوں کے لئے ادویات کی خریدی کیشکاروائی مکمل کریں.گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہاسپٹل میں عصری آلات کی خریدی کے لئے 2 کروڑ روپئے کی منظوری دے کر مریضوں کو بہتر صحت و سہولیات دینے کے احکامات بھی دئے.
بیشتر سرکاری شعبوں میں سال 2018-19 کا بجٹ منظور ہونے کے باوجود خرچ نہیں کیا گیا بالخصوص مرکزی حکومت کے 42 اسکیمات پر خرچ نہ کے برابر ہے. لہذہ ان اسکیمات پر عمل آوری کرکے مستحقین کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر سنیل گائیکواڑ نے کی. ایم ایل اے سدھاکر بھالے راؤ نے کہا کہ تمام شعبوں میں منصوبہ کے تحت ترقیات میں شفافیت لائی جائےاور محروم طبقات کو انصاف دیا جائے.پلاننگ کمیٹی اراکین ٹھومبرے اور بھارت چامے نے بھی اس بحث میں حصہ لے کر مشورے دئے. سال جاریہ کے بجٹ میں سے 70 فیصدی بجٹ ہی متعلقہ منصوبوں پرخرچ ہوا ہے مابقی 30 فیصدی بجٹ تمام شعبے مختص منصوبوں پر پارلیمنٹ انتخابات کے ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے مدنظر فوری خرچ کرنے کو ترجیح دینے کے احکامات دئے گئے. ورنہ اس بجٹ کو فوری پلاننگ کمیٹی کے حوالے کرنے کے لئے کہا گیا ہےتاکہ دیگر شعبوں کو ان کے مطالبے کے لحاظ سے ادا کئے جائیں گے یہ بات ضلع کلکٹر جی شریکانت نے کہی. لاتور میونسپل کارپوریشن سے کہا گیا ہے کہ آنے والے دو ماہ میں شہر کے تمام نلوں کو ٹونٹیاں لگادی جائیں اور جس پروجیکٹ سے آبی سربراہی ہورہی ہے اس کی سینچائی کے دوران میٹر نصب کیا جائے اور کہا گیا کہ کم پانی استعمال کرنے والے خاندانوں کو صفر آبی بل دیا جائے.

Leave a comment