وزیر اعلی کی موجودگی میں شاہ پور میں 1101 قبائیلی جوڑوں کا ہوگی اجتماعی شادی

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- ہندو سیوا سنگھ مہاراشٹر اور ایم پی کپل پاٹل فاؤنڈیشن کے تعاون سے وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں تھانے ضلع کے شای پور تعلقہ میں واقع شیواجی راو جودھلے میدان میں 17 فروری 2019 کو 1101 قبائلی جوڑوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام منعقد کیا گیا ہے ۔

بھیونڈی کی خبروں کیلئے ہمارے واٹس ایپ گروپ کو جوائن کریں

واضح ہو کے تھانے ضلع کے ناقابل رسائی علاقوں میں رہنے والے غریب قبائلیوں کے سامنے شادی بیاہ میں ہونے والے اخراجات میں بڑی مشکلات درپیش ہوتی ہے ۔ ہزاروں خاندان شادی کرنے کے لئے لئے گئے قرض کو کئی برسوں سود کے ساتھ بھرتے ہے ۔ اس مشکلات کی گھڑی سے قبائیلی خاندانوں کو نکالنے کے لئے ہندو سیوا سنگھ اور ایم پی کپیل پاٹل فاؤنڈیشن آگے آیا ہے ۔ کپل فاؤنڈیشن کے مطابق چند ماہ قبل پالگھر ضلع کے وكرمگڑھ تحصیل میں 501 قبائلیوں کی شادی کا پروگرام انجام دیا گیا تھا ۔ اسی طرح سے تھانے ضلع کے تحت شاہ پور تعلقہ میں 1101 جوڑوں کی شادی کا پروگرام 17 فروری کو دوپہر 12 بجے شیواجی راو جودھلے میدان میں منعقد کیا گیا ہے ۔ اس تناظر میں، ایم پی کپل پاٹل نے بتایا کہ اس پروگرام میں، وزیر اعلی دیویندر فڈیویس پروگرام میں خصوصی طور پر موجود رہ کر سبھی جوڑوں کو آشرواد دے گے ۔ وزیر اعلی کے ساتھ اس پروگرام میں بی جے پی کے ریاستی صدر راوساحب دانوے، وزیر مملکت رویندر چوہان، ایم پی ونئے شاہتربودھے ، ایم پی راجندر گاوت، حنا گاوت ہریش چندر چوہان بھی موجود رہیں گے ۔

اس اجتماعی شادی کے پروگرام میں سبھی جوڑوں کو قبائلی ترقی ذیلی منصوبہ کے تحت تمام نئے جوڑے کو 10 ہزار روپئے کی مالی مدد دی جائے گی ۔ كنيادان منصوبہ کے تحت نئے جوڑوں کے نام سے بینک میں اکاؤنٹ کھول کر اس میں مذکورہ رقم جمع کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہندو سیوا سنگھ اور کپل پاٹل فاؤنڈیشن کی جانب سے دولہا دلہن کے جوڑے کو کپڑے اور دلہن کو ساڑی اور سنگار کا سامان، منگلسوتر، کنیہ دان کے تحت گھرسنسار کے استعمال کی چیزیں وغیرہ خرچ کیا جائے گا ۔ اسی طرح جوڑے و ان کے اہل خانہ کے ساتھ شادی کے مقام پر آنے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ 25 ہزار باراتيوں کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading