انوپم کھیر نے ٹویٹر پرراہل گاندھی کا اڑایا مذاق۔ کہا، وہ اپنی نہیں سنتے میری کیا سنیں گے

ممبئی: سینئر اداکار انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ مشہور شخصیات میں ذمہ داری کا احساس ہونا ضروری ہے۔ انوپم کھیر نے ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے مداحوں سے بات کی اور ان کے بہت سے سوالات کا جواب دیا۔ ٹویٹر پر بات چیت کے دوران صارفین نے ان سے کانگرس صدر راہل گاندھی کو لے کر بھی سوال کئے۔ایک صارف نے جب ان سے پوچھا کہ آپ راہل گاندھی کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے ؟ اس سوال پر انوپم کھیرنے طنز کستے ہوئے کہا” بیٹا!وہ اپنی نہیں سنتے میری کیا سنیں گے ۔

جب ایک صارف نے ان سے پوچھا کہ کیا مشہور ہستیاں (آرٹسٹ، کھلاڑی )لوگوں کے مثال ہوتے ہیں، کیا انہیں ہمیشہ اخلاقی رویے اور اخلاقی معیار کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہئے یا انکے ساتھ سختی سے پیش آنا چاہئے کیونکہ ان میں بھی اور لوگوں کی طرح خرابیاں ہو سکتی ہیں؟اس پر انوپم نے جواب دیا” مشہور شخصیات میں ذمہ داری کا احساس ہونا بے حد ضروری ہے ۔

#Mumbai #BollywoodActor #AnupamKher #CongressPresident #RahulGandhi #Twitter Rahul Gandhi Anupam Kher

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading