نیٹ پیپر لیک معاملہ: طلباء کے احتجاج کے آگے حکومت جھکی، مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

نئی دہلی:نیٹ (NEET) پیپر لیک معاملے پر گزشتہ ایک ماہ سے جنتر منتر پر کانگریس اور جنتا پارٹی کی حمایت سے طلباء احتجاج کر رہے تھے۔ اس احتجاج کے دوران طلباء کا بنیادی مطالبہ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا تھا۔
بالآخر آج طلباء کے اس احتجاج کو بڑی کامیابی ملی ہے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

مہینے بھر سے جاری اس احتجاج کے دوران کئی بار جنتر منتر پر صورتحال کشیدہ ہو گئی تھی اور بعض اوقات احتجاج نے پرتشدد رخ بھی اختیار کر لیا تھا۔

تاہم، طلباء اپنے مطالبے پر ڈٹے رہے اور احتجاج جاری رکھا، جس کے نتیجے میں بالآخر حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑا۔ طلباء کے اہم مطالبے کی منظوری کو اس احتجاج کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading