ناندیڑ: 6ڈسمبر یو م سیاہ کے ضمن میں میٹنگ

ناندیڑ:فرقہ پرستوں نے 6ڈسمبر 1992 ءکوبابری مسجد شہید کیا ۔جسے آج 26 سال کاعرصہ ہورہاہے ۔ یعنی ابھی تک ملزمین بے خوف و خطر پھررہے ہیں ۔ دوسری طرف رام مندر بنانے کے لئے ہندوستان میں زہر پھیلایا جارہا ہے ۔ ایسے وقت میں مسلمانوں کا یکجا ہوناضروری ہے ۔ ماہ ڈسمبر 2018ءکے 6 تاریخ کو یوم سیاہ منانے کا لائحہ عمل طئے کرنا ہے تاکہ انفرادی طور پراحتجاج کرنے کے بجائے اجتماعی طور پر اچھا احتجاج ہو ۔ اس لئے بتاریخ 18 نومبر کو حضرت فاطمہ گرلز ہائی اسکول ناندیڑ میں صبح گیارہ بجے مسلم متحدہ محاذ ناندیڑ اوردیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے مسلم رہنما ‘سماجی تنظیموںکے ذمہ داران کی ایک میٹنگ لینا طئے پایا ہے۔ براہ کرم اس میں شرکت فرماکر احتجاجی لائحہ عمل کوترتیب دیں ۔

MZ Siddiquiایڈوکیٹ ایم۔زیڈ۔صدیقی. صدر مسلم متحدہ محاذ‘ناندیڑ

Leave a comment