ناندیڑ: ہندو خاتون کو مسلم لڑکے نے اپنی جان پرکھیل کربچایا

اردھاپور:4مارچ (شیخ زبیر )شہراردھاپور کے تالاب میدان میں ایک ہندو خاتون نے خودکشی کی غرض سے چھلانگ لگادی ۔تبھی وہاں موجودلیٹس گروپ کے نوجوان دوڑتے ہوئے تالاب تک پہنچے۔جس مےں سے مرزا شاہ رخ بیگ نے فورا تالاب مےں جھلانگ لگاکر اپنی جان پرکھیل کر اسے بچالےا اس وقت تک تالاب کے کنارے سےنکڑوں لوگ جمع ہوچکے تھے ۔وہ خاتون دو غوطے کھاچکی تھی۔اگر کچھ لمحوں کی تاخےر ہوتی تو اسکی جان بھی جاسکتی تھی۔مرز اشاہ رخ بےگ جب اسکو بچانے لگے تو اس نے اےک غوطہ انہےں بھی دےدےا بلا آخر بڑی اسے بچالےا گےا ۔اس خاتون کے شوہر سے بات چےت کرنے پر اس نے بلاےا کہ وہ تلنگانہ کے بھےنسہ کے کے قرےب اےک دےہات کا رہنے والا ہے اور اےک درگاہ ہر حاضری لگانے کی غرض سے آےا تھا اور ہندو مذہب سے ہے۔
اےک مسلم نوجوان کی جانب سے اس کارنامہ کو انجام دےنا بڑی بہادری کا کام ہے۔واضح رہے کے اردھاپور کے اس تالاب مےں ابھی تک کئی لوگوں کی جان چلی گئی اور کئی لو بچالےا گےا۔لوگوں کی ےہ مانگ ہے کہ اس تالاب کی بونڈری کا کام نگر پنچاےت کی جانب سے جلد سے جلد کےا جائے تاکہ مستقبل مےں اس قسم کے حادثات پےش نہ آئے ۔اس ضمن مےں اس لڑکے کی بپہادری کے چرچے جگہ جگہ کئے جارہے ہےں۔شہر کے جناب سنےل والکی کر صاحب،بھارےب کے تعلقہ صدر مرزا سمےع اللہ بےگ،اےم آئی اےم رکن مرز اظفر اللہ بےگ ،مرزا شہباز بےگ ،مجمل خان، راجو سرودے وغےرہ نے ملکر مرزا شاہ رخ بےگ کی گلپوشی اور ان کے اس کارنامہ کی حوصلہ افزائی کی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading