ناندیڑ:16مارچ(ورق تازہ نیوز)دو۔چاردنوں سے ناندیڑ کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگیا ہے اور اب پارہ 40 ڈگری سیلسئس تک پہنچ گیا ہے ۔آج بروزہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40ڈگری ریکارڈ کیاگیا ۔امسال سرما کاموسم طویل رہا۔ جنوری اورفروری کے آخر تک سردی محسوس ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے دن مطلع کچھ ابرآلود رہے گا۔
آئندہ ایک ہفتہ تک درجہ حرارت 40 ڈگری تک ہی ریکارڈ ہوگا ۔آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد شہریان نے اپنے پرانے کلر اور ائیر کنڈیشن کو صاف ستھرا کرکے دوبارہ قابل استعمال بنایا ہے ۔جبکہ بازاروں میں نئے کولر اورائیر کنڈیشن کی خریدی بھی شروع ہوگئی ہے ۔دوپہرکے وقت سڑکوں پر ٹرافک کم ہوگیا ۔ آئندہ ماہ سے شادیوں کاموسم شروع ہورہا ہے ۔ اس لئے بازاروں مں گاہکوں کا ہجوم رہے گا۔ یہ لوگ شام کے اوقات میں خریدی کےلئے گھروں س سے باہر نکلنے کوترجیح دے رہے ہیں۔