ناندیڑ:16مارچ(ورق تازہ نیوز)شہر کے شیوشکتی نگر میں آن لائن کسینو جوے کے اڈ ہ پر پولس نے چھاپہ مارکر نقد رقم و دیگرسامان ضبط کرلیا۔ وزیر آباد پولس کے مطابق 14 مارچ کو شب ساڑھے آٹھ بجے شیوشکتی نگر میںغیر قانونی کسینو آن لائن جواچل رہاتھا ۔ پولس کو اسکی اطلاع ملنے پر اسی وقت چھاپہ مارکر نقد رقم اور دیگر سامان سمیت 48ہزار روپیوں کامال ضبط کیاگیا ۔ہیڈ کانسٹیبل سید معین الدین کی شکایت پر کسینوکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ۔ اس معاملے کی تفتیش جاری ہے۔