ناندیڑ:3 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)شہرکے مختلف انٹرنیٹ کیفے سنٹرس پر گزشتہ روز زیرتربیت ایڈیشنل ایس پی اشونی شینڈگے نے اپنے دستہ کے ہمراہ چھاپے مارکرنوجوان لڑکے اور لڑکیوںں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پولس کوکیفے سنٹرس کے بارے میں شکایات ملی تھی کہ یہاں پر نوجوان لڑکے اور لڑکیاں مٹرگشتی کررہے ہیں ۔اس لئے ایس پی سنجے جادھو اور ایڈیشنل ایس پی اکشے شندے کی ہدایت پر زیرتربیت ایڈیشنل ایس پی اشونی شینڈگے نے خصوصی دستہ تشکیل دیا اور شہرکے مختلف کیفے سنٹرس پر چھاپہ مارے جس میں بھاگیہ نگر کے سا ت کیفے ہیں جن میں کینڈی کرش ‘ڈریم لینڈ ‘ سوئٹ لینڈ ‘رومانس ]سویٹ ٹریٹ کرش ‘فرینڈس کارنر کے علاوہ دیہی پولس اسٹیشن حدود کے لوبرڈس کیفے شامل ہے ۔ اس سنٹرس میں لڑکے لڑکیوں کیلئے علیحدہ سے بیٹھنے کانظم کیا گیا ہے۔ جہاں پر یہ جوڑے غیر اخلاقی حرکتیں کررہے ہیں اس ضمن میںکیفے مالکان کے خلاف بھی کاروائی گئی ہے اور انکے لائسنس مستقل منسوخ کرنے کی کاروائی بھی جاری ہے ۔ شہر کے اس طرح کے کیفے سنٹرس پر پولس خصوصی نظر رکھ رہی ہے۔