نئی دہلی:3۔ نومبر۔(ایجنسیز)مجھے’ طلاق دے کر پیچھا چھوڑ میرا، یا مر جا۔ میرا شوہر مجھے طلاق کے لئے مجبور کرتا ہے کیوں کہ ایک لڑکی اس کی زندگی میں ہے جس نے میرا گھر خراب کر دیا‘۔ ڈائری کا یہ صفحہ جیسے ہی پولیس کے ہاتھ لگا، تو قتل کی وجہ اور قاتلوں کے چہرہ بےنقاب ہو گئے۔ بالی ووڈ کی فلموں میں آئٹم نبر کر چکی اور ماڈل اداکارہ کی محبت کے چکر میں دہلی کے بوانا میں ایک آدمی نے اپنی بیوی کے قتل کی پوری سازش کی اور سپاری دے کر قتل کروایا۔شادی کو 17 سال ہو چکے تھے اور 17 سال کے اس رشتہ پر گزشتہ 6 سالوں سے چل رہا ایک رشتہ بھاری پڑ گیا۔ پیشے سے استانی 38 سالہ سنیتا اپنی شادیشدہ زندگی سے گزشتہ کچھ سالوں سے پریشان تھی کیوں کہ اس کا شوہر منجیت بےوفا ہو چکا تھا۔ دونوں کے بیچ اکثر لڑائی ہوا کرتی تھی اور منجیت چاہتا تھا کہ سنیتا کے ساتھ رشتہ ختم ہو، طلاق ہو جائے لیکن دونوں بچوں کی وجہ سے سنیتا گھر توڑنے کے لئے رازی نہیں تھی۔اپنی حالات زندگی سنیتا اکثر ڈائری میں لکھ دیتی تھی اور ایس ڈائری نے سنیتا کے قاتلوں تک پولیس کے پہنچایا۔۔ ڈائری میں لکھا تھا’ اس ڈائری کوئی نہ پڑھے‘، اس ڈائری کے دس صفحوں میں سنیتا اپنا درد بیان کر چکی تھی۔

’ وہ لڑکی بہت خراب ہے، اس نے منجیت پر جادو چلا کر میری زندگی خراب کر دیا ہے۔ منجیت، تم میرے نہیں ہوئے تو کیا ہوگا ہمارے گھر کا؟ میرے نہیں تو، کم از کم اپنے بچوں کے بارے میں تو سوچو۔ میرا شوہر منجیت میری ایک بات نہیں مانتا۔ منجیت کو اپنے کام اور ملازمت پر غور کرنا چاہے لیکن منجیت اس لڑکی کے آگے پیچھے رہتا ہے، منجیت گھر مت توڑو اپنا‘۔منجیت کی گرل فرینڈ اینجل چاہتی تھی کہ منجیت اور اس کی شادی ہو جائے۔ لیکن اس کی بیوی سنیتا سب کچھ جاننے کے بعد بھی منجیت کو طلاق دینے کے لئے تیار نہیں تھی۔ گزشتہ کچھ سالوں سے منجیت اور ماڈل گرل فرینڈ شوہر بیوی کی طرح رہ رہے تھے۔ اصل میں منجیت بکی بھی رہ چکا تھا اور ان دنوں مبینہ طور پر ایک اسکارٹ ایجنسی چلا رہا تھا جس میں اینجل شامل ہو گئی تھی اور کال گرل کے طور پر منجیت کے لئے کام کر رہی تھی۔پولیس کے مطابق گزشتہ ایک سال سے منجیت اور اینجل سنیتا کو مارنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ 29 اکتوبر کو صبح کے وقت سنیتا اپنی اسکوٹی سے اسکول جانے کے لئے نکلی اور تبھی دو بندوق برداروں نے اسے دن دہاڑے گولی مار دی۔ سنیتا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا لیکن ڈاکٹر اسے بچا نہیں پائے۔پولیس کی تفتیش میں سنیتا کی ڈائری حاصل ہوئی اور معاملہ سامنے آیا۔ وہیں دوسری جانب جب منجیت سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنا گناہ قبول کیا ۔ فی الحال پولیس نے منجیت اور ماڈل اینجل کو گرفتار کر لیا ہے، اور وہیں سنیتا کے بھائی کا مطالبہ ہے کہ منجیت اور اینجل کو پھانسی کی سزا ہو۔