ہنگولی میں بی جے پی – ایم آئی ایم کارکنوں کے درمیان جھڑپ؛ چھ افرادشدیدزخمی

ہنگولی:3 نومبر(ورقِ تازہ نیوز)ہنگولی کے گارماڑ علاقہ میں راش کی دکانوں کے تنازعہ پر بی جے پی اور ایم آئی ایم کارکنان میں جھڑپ ہوئی جس میں دونوں جانب کے کارکنان زخمی ہوئے ہیں ۔

راشن دوکان کی تفتیش کرنے کےلئے ہنگولی تحصیل کادستہ گارماڑ علاقہ میں آج پہنچاتھا ۔اس وقت تحصیل کے ملازم پنچنامہ کی کاروائی کررہے تھے کہ تحصیل ملازمین کو مارپیٹ کی۔اسکے بعد بی جے پی کے ورکر حمیدپیارے والے اور ایم آئی ایم ضلع صدر شیخ برہان پہلوان کے گروپ میں تناو¿ پیدا ہوگیا۔اس وقت دونوں پارٹیوں کے کارکنان کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی اور ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے ۔اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے علاقہ میں افراتفری مچ گئی اور زبردست مارپیٹ ہوئی اسکے علاوہ سنگباری بھی ہوئی اور وہاں کھڑی موٹرگاڑیوں کی توڑپھوڑ کی گئی ۔اس دوران 15 افراد زخمی ہوگئے، اور چھ شدید زخمی ہوگئے۔انھیں ضلع اسپتال میںداخل کیاگیا ہے اس کے علاوہ گرماڑ علاقے میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading