
ناندیڑ:19مئی۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑضلع میں وبائی مرض کوروناکاقہر دن بدن بڑھتاجارہاہے ۔آج 20مئی کو شب سات بجے مزید چار افراد کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔آج شام 14 رپورٹ موصول ہوئے جس میں چار افراد پازیٹیو آئے ہیں۔
ان میں بھوکر کا ایک ،مکھیڑ کا ایک مریض ہے جبکہ شیر ناندیڑ کے شریا نگر اور سانگوی کا ایک ایک مریض ہے۔اس طرح ناندیڑ میں اب تک متاثرین کی تعداد 110 ہوگئی ہے۔جبکہ آج مزید 6 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔