
ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز)عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ امسال کوویڈ 19 بیماری کے پھیلاو کی وجہ سے سے شہرناندیڑ میں عید الفطر کی نماز عید گاہ پر ادا نہیں کی جائے گی جس طرح مسلمانوں نے پچھلے تین مہینوں سے اپنے گھروں میں رہ کر اس بیماری سے لڑنے کے لیے مقامی انتظامیہ کا تعاون کیا ہے۔
امسال مقدس ماہ رمضان میں بھی آپ اپنے گھروں میں رہ کر اپنی نمازوں اور عبادتوں کا اہتمام کیا ہے۔ اسی طرح عید الفطر کی نماز بھی گھر میں رہ کر ادا کی جائے کیونکہ یہ بیماری ایک دوسرے سے باہم تعلق کے بناءپر پھیلتی ہے ۔ اس لیے مہلک وبائی مرض پرکورونا وارس کے خاتمہ اور ملک کی خوشحالی کیلئے سبھی مسلمان بھائی دعا کریں۔
اس طرح کی اپیل جناب قاضی صدیق محی الدین(خطیب عیدگاہ جدیدناندیڑ) نے کی ہے ۔ اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ امسال بازاروں میں جاکر عید کی خریدی نہ کریں اور اپنے گھر کی خواتین کو بھی اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیں اور سادگی سے عید منا کر اپنے غریب مسکین نادار بھائیوں کی اس مشکل گھڑی میں حتیٰ الامکان مدد کرنے کی کوشش کریں۔