ناندیڑ: محمدریاض الدین کا دھولیہ کے چیف ضلع جج عہدہ پرتقرر

ناندیڑ:29اپریل (ور ق تازہ نیوز)متوسط طبقہ میں پیدا ہوکر اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے شعبہ وکالت سے وابستہ ہونے والے بلولی کے سپوتس محمدریاض الدین ولد محمدحفیظ الدین کی دھولیہ کے چیف ضلع جج کے عہدہ پرترقی کے ساتھ تقرری عمل میں آئی ہے ۔اس ترقی پر دوست احباب اور اہلیان بلولی نے انھیں مبارکباد پیش کی ہے ۔ بلولی کے ماہرقانون ایڈوکیٹ بہاءالدین کی رہنمائی میں شعبہ وکالت سے وابستہ ہونے و الے محمدریاض الدین نے 1995 ءمیں مہاراشٹر پبلک سروس کمیشن کے عہدہ جج کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اورعدالتی نظام میں داخل ہوگئے ۔

انھیں 2002ءسال یں دیوانی جج سینئرسطح پر ترقی ملی ۔ ڈسٹرکٹ لاءسروس اتھاریٹی ٹریبیون پونہ میں انھوںنے عمدہ کارکردگی انجام دے کر کافی شہرت حاصل کی ۔ سال 2011ءمیں ممبئی ہائی کورٹ نے انھیں ضلع جج کے عہدہ پرترقی دی ۔اس دوران انھوں نے بحسن وخوبی اپنی خدمات انجام دیتے ہوئےغٰیرجانبدارانہ وانصاف پسند فیصلہ سنائے اسی لئے ممبئی ہائی کورٹ نے چیف ضلع جج کے عہدہ پرترقی دے کر دھولیہ میںتقرر کیا ۔فی الحال وہ دھولیہ ضلع چیف جج کے عہدہ پررجوع بہ کار ہوگئے ہیں ۔ریاض الدین کے فرزند بھی شعبہ وکالت میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔انکے والد محمدحفیظ الدین بلولی عدالت میں سپرنٹنڈنٹ کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔